اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ عبدالولی خان کاکڑ کا سرکاری نرخناموں کا جائزہ لینےکیلئے کان مہترزئی بازار کا دورہ

0 237

مسلم باغ(ویب ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ عبدالولی خان کاکڑ نے اج سرکاری نرخناموں کا جائزہ لینے کیلیے کان مہترزئی بازار کا دورہ کیا۔ اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ اشیاء کی قمیتوں کی فہرست دکانوں پر چیک کی۔ اس موقع پر رسالدار عبداللہ، حاجی عبدالکریم صاحب ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی خان کاکڑ نے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے کے پابند ہونے کی ہدایات جاری کی۔ اور کہا کہ عوام کو سہولت دینے اور سستے داموں اشیاء کی

فراہمی کی خاطر ہر ممکن اقدام اٹھایا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر نرخنامے کے برعکس کوئی دکاندار چیزیں بازار میں بیچے ہوئے پکڑا گؤٹیا یا عوامی شکایات کسی کے خلاف موصول ہوئی۔ تو قانون کے مطابق کے انکے خلاف بھاری جرمانہ عائد کی جائینگے۔اسسٹنٹ کمشنر عبدالولی خان کاکڑ نے موصول ہونے والے عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئےکچھ گراں فروش دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کیے۔ اور کئی قصائیوں، دکانداروں، پرچون دکانداروں ، بیکری والوں اور سبزی فروشوں کو واننگ بھی دی کہ تمام چیزیں سرکاری ریٹ پر بیچی جائیں۔ ماہ رمضان میں سرکاری نرخنامے اور دیگر امور کا جائزہ لینے کیلیے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ عبدالولی خان کاکڑ کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ کان مہترزئی کی عوام الناس سے التماس کی جاتی ہے ۔کہ نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے والے قصائیوں اور دکانداروں سے خرید داری نہ کریں۔ اور انکے خلاف شکایات درج کرائیں۔. .منجانب میں وطن نیوز ایجنسی مسلم باغ

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.