منشیات واسلحہ غیر قانونی چیزیں ہیں اس پر ہر صورت سختی ہونی چاہیے، ہدایت الرحمان بلوچ
منشیات واسلحہ غیر قانونی چیزیں ہیں اس پر ہر صورت سختی ہونی چاہیے، ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اہل بلوچستان کیساتھ سیکورٹی فورسزوخودساختہ بااختیار طبقات کا رویہ وسلوک مناسب نہیں۔بارڈر،ائرپورٹس ،چیک پوسٹوں ،تھانہ ،کچہری میں تذلیل مذید برداشت نہیں کیا جائیگا اہل بلوچستان کو انسان سمجھا جائے اور کچھ نہیں انسانی حقوق ہی دیے
جائے تو مہربانی ہوگی قانونی تجارت ،سیکورٹی فورسز کی مرضی سے بنی ہوئی چیک پوسٹیں اور جائز وحلال کاروبار ،بارڈرٹریڈمیں رکاوٹیں،بارڈر پر رہائش پزیر غریب چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جار ی رہیگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام بلخصوص نوجوانوں میں حکمرانوں سیکورٹی فورسزکے خلاف غم وغصہ پایا جاتاہے یہ سب حکمرانوں کے مظالم ،زیادتیوں ،بدعنوانی ولوٹ مار کی وجہ سے ہے بلوچستان کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ،اعلیٰ عہدوں پر غیروں کو قابض کیا گیا ہے ملازمتیں برائے فروخت ،تعلیم وصحت کی سہولیات نہ ہونے ے برابرہیں
۔بلوچستان کے بارڈرپر مقیم غریب تاجر جائز وحلال تجارت کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش کرنا حکومت کیلئے مناسب نہیں ۔بدقسمتی سے حکومت تاجروں کو جائز کاروباربھی نہیں کرنے دیتی ،رشوت بھتہ خوری ،بدعنوانی اور سفار ش کی وجہ سے غریب پڑھے لکھے اہل نوجوانوں کا کوئی سننے والا نہیں نوجوان موجودہ نظام سے تنگ آگیا ہے اس ظلم جبر لاقانونیت کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کرنے کی ضرورت ہے۔