کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ٹل گیا

0 197

کراچی شہرقائد میں شدید گرمی کی لہربرقرارہے تاہم ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا ، شہرکے اوپرہائی پریشرایریا موجود نہیں، اب شہرمیں گرمی کی لہردرمیانے درجے کی ہوسکتی ہے،موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ٹل گیا۔ شہر کے اوپر ہائی پریشر ایریا موجود نہیں جس سے اب شہر میں گرمی کی لہر درمیانے درجے کی ہوسکتی ہے اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے اور 27 مئی تک درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہونے کا خدشہ بھی ٹل گیا ہے، دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی علاقوں سے ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.