اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے،وزیراعلی پنجاب

0 163

لاہور  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں نیاپاکستان آگے بڑھ رہاہے، سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی معاملات سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کاگٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کیلئے ہے، غیر فطری اتحاد کی داغ بیل کرپشن کے داغ چھپانے کیلئے ہے۔اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا سردار عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ، حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں نیاپاکستان آگیبڑھ رہاہے،سابق حکمرانو ں کی لوٹ مارنے معیشت کابیڑاغرق کیا،معیشت کوگرداب سے نکالنے کیلئے اقدامات کررہیہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.