چین میں کشتی حادثہ،3افراد بدستور لاپتہ
گوئی یانگ چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے دریا میں کشتی حادثے کے دوران ابھی تک تین افراد لاپتہ کشتی پر 29افراد سوار تھے جن میں سے 10افراد کے مرنے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ16افراد کو بچالیا گیا تھا، 3افراد ابھی تک لاپتہ ہیں زندہ بچ جانے والے 16افراد میں سے11افراد کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقام پر پہنچایا جبکہ5افراد خود کنارے پر پہنچ گئے، کشتی کے مالک کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،جبکہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج کیاجارہا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔