پنجگور جمیعت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا عبدالحئی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

0 307

پنجگور جمیعت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا عبدالحئی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ سوردو سے تعلق رکھنے والا ممتاز عالم دین اوجمیعت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا عبدالحئی بازار سے گھر جارہے تھے کہ سوردو کالونی کے نزدیک نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ۔ جسم پر کئی گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہنچا دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیا ۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکا تاہم اس سلسلے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔ مولانا عبدالحئی جمیعت کے ضلعی نائب امیر ہونے کے ساتھ ساتھ مدرسہ گورجک سوردو کے مدیر بھی ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.