جھلاوان میڈیکل کالج کی مبینہ طور پر منتقلی حکومت بلوچستان کی بہت بڑی غلطی ہو گی، سردار اسلم بزنجو
خضدار (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے سے بزنجو ہاؤس خضدار میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے اعلی سطح کا وفد نے ملاقات کی اس موقع پر میر عبد الرحمن زہری، بشیر احمد جتک،منیر احمد نور مولانا محمد صدیق مینگل، صابر حسین قلندرانی و دیگر موجود تھے نیشنل پارٹی کی جانب سے سابق میئر خضدار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر عبد الرحیم کرد، نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میر اشرف علی مینگل، میر سلمان زرک زئی پارٹی کے دیگر رہنما مولاقات میں موجود تھے اجلاس میں جھلاوان میڈیکل کالج کی منتقلی کی خدشات کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی و نیشنل پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اسلم بزنجو نے کہا کہ جھلاوان میڈیکل کالج کی مبینہ طور پر منتقلی حکومت بلوچستان کی بہت بڑی غلطی ہو گی اور جھلاوان میڈیکل کالج کی منتقلی کی عمل سے زرعی کالج کی منتقلی جیسی صورت حال پیداہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں لسانی وعلاقا ئی فسادات پھوٹنے پڑہنے کا امکان ہے جھلاوان کے تمام سیاسی جماعتیں و قبائلی معتبرین اپنی نئی نسل کے ساتھ اس طرح کی نا انصافی ہر گز برداشت نہیں کریں گے نیشنل پارٹی اس اہم اشو پر جہاں تک جا سکیگا جائیگا آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اس بارے میں روڈ میپ تیار کرے ہم اسی کی پیرو ی کریں گے جھلاوان میں سیاسی شعور کی کمی نہیں ہے خضدار بلوچستان کا دل ہے دل کی اہمیت سے نکار کرنے والے ہماری وجود کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں نیشنل پارٹی کی تجویز ہے کہ جھلاوان کے تمام ممبران قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی سنیٹروں کے ساتھ سیاسی جماعتوں کے مرکزی صوبائی و مقامی لیڈر شپ کا اہم اجلاس طلب کیا جائے اس بارے میں سنجیدگی کے ساتھ لائحہ دینے کی کوشش کریں گے نیشنل پارٹی کی جماعت کی جانب سے عنقریب ایک احتجاجی مراسلہ تفصیل کے ساتھ وزیر اعلی ٰ بلوچستان ایجوکیشن کے تمام حکام و ذمہ دار ان کو بھیج دیا جائیگا آل پارٹیز شہری شہری ایکشن کمیٹی کے عہدہ دارن و ممبران نے سردار اسلم بزنجو کو بتایا کہ جھلاوان میڈیکل کالج کے بارے میں صوبائی حکومت کی بد دیانتی و بد نیتی کی خبریں سامنے آرہی جھلاوان میڈیکل کالج کے لئے کئی ایکٹر مختص کردیا گیا تھا اس کی تعمیر کے لئے کروڑوں روپیہ مختص کردئے گئے تھے اور جھلاوان میڈیکل کالج کا سائٹ پلان بنایا گیا جس کو اب سامنے نہیں لائی جارہی ہے مختص رقوم سے تعمیری کا م بھی ہوئے لیکن اس کے باجود ہمیں یہ خبر یں مل رہی ہے بلکہ اب تحریر میں لائی جارہی ہے کہ جھلاوان میڈیکل کالج کے لئے کوئی دوسری جگہ تلاش کی جارہی ہے،جبکہ پہلے والی جگہ کو ایک اسپورٹس کمپلیکس بناے کی خبریں گردش میں ہیں جس کی وجہ سے پورے جھلاوان میں تشویش پائی جاتی ہے واضح رہے اس طرح کی کوشش کی مطلب جھلاوان میڈیکل کالج کو غیر فعال کرکے اس کو پاکستان میڈیکل کو نسل میں غیر معیاری قرار دینا ہے اس سلسلے میں اے پی سی نے ہر سطح پر احتجاج ریکارڈ کرائی ہے لیکن یوں محسوس ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت ہر قسم احتجاج کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بارے میں احتجاج کی شکل کو تیز اور سخت تر کردیا جائے سردار اسلم بزنجو نے کہا کہ اس بارے میں نیشنل پارٹی کا موقف وہی ہے جو اے پی سی خضدار کا موقف ہے انہوں نے کہا جھلاوان میڈیکل کالج کا تحفہ نیشنل پارٹی نے خضدار کو دیا تھا ہم اپنی اس کاوش کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں اس بارے عنقریب نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ اور پارٹی کے دیگر مرکزی عہدہ داران سے رابطہ و مشاورت کی جائیگی
[…] (ویب ڈیسک )حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ محرم الحرام کے […]