شاہنہ کاکڑ کی کارکردگی پر مختصر رپورٹ
پشتون قبائل کے تاریخ میں خواتین کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار تھے ماضی میں دیکھا جائے تو خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کا حق نہیں دیا گیا تھا لیکن الحمد اللہ اب پشتون قبائل میں اکثریت خواتین کے تعلیم یافتہ اور زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے برابر حصہ دینے کے حق میں ہیں پشتون تواریخ میں ایسے بہت سی خواتین ہیں جو پورے پشتون قوم کے لئے مشعل راہ ہیں لیکن اب بھی ہم سیاست کے میدان میں خواتین کو لانے میں ہم دنیا سے کہی گنہ پیچھے رہ گئے ہیں لیکن انشاءاللہ اس کمی کو بھی آہستہ آہستہ دور کی جارہی ہے جنوبی پشتونخواہ میں خواتین کو خصوصی نشست کے زریعے سیاست کے میدان میں موقع دیا جاتا ہے جس کے زریعے ہمارے بہنوں کو خدمت کا موقع مل جاتا ہے آج ہم موجودہ ایم پی اے عوامی نیشنل پارٹی محترمہ شاہینہ کاکڑ کی کارکردگی پر مختصر رپورٹ آپ قارئین کے خدمت میں پیش کرتے ہیں محترمہ شاہینہ کاکڑ کا تعلق کاکڑ قبیلہ کے زئلی شاخ مہترزئی قبیلہ سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر ملک محمد رمضان خان مہترزئی کی صاحبزادی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنما شہید وطن قاسم خان مہترزئی کی چچازاد بہن ہے محترمہ کو 2018 کے جنرل الیکشن کے بعد خصوصی نشست کے زریعے ایم پی اے مقرر کردیا گیا محترمہ کو 26 اپریل 2022 کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا تھا محترمہ نے صوبائی وزیر حج اوقاف کے عہدے کو بخوبی سرانجام دیا ایم پی اے بننے کے بعد محترمہ نے جنوبی پشتونخواہ کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جس میں کچلاک خانوزئی کان مہترزئی مسلم باغ پشین شامل ہیں اس کے ساتھ محترمہ شاہینہ کاکڑ نے گزشتہ سال شدید برف باری میں کان مہترزئی کے مقام پر پھنسے مسافروں اور متاثرین کے امداد کے لئے دن رات محنت کی اور متاثرین میں امدادی اشیاء PDMA کے زریعے تقسیم کردیا گیا پشین سول ہسپتال کیلئے ایک عدد ایمبولینس جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور اس کے ساتھ فرنیچر سٹیچر بیڈ ویل چیئر اپنے فنڈز سے دے ہرنائی کے مختلف پسماندہ علاقوں کے لئے بجلی پہنچا دیا جو اس جدید دور میں بھی بجلی سے محروم تھے محترمہ شاہینہ کاکڑ کی کوشش سے غریب گھرانوں میں بجلی پہنچ گئی محترمہ شاہینہ کاکڑ نے کان مہترزئی کلی سرہ خولہ کاریز کی پختہ نالی اور کاریز صفائی کیلئے فنڈز دیا کنچوغی کی علاقہ زار شاخ میں پانی کی زخیرہ کیلئے ڈیم تعمیر کیا مرغہ فقیرزئی کیلئے بجلی فیڈر منظور کر وایا اس کے ساتھ مختلف علاقوں جہاں زیادہ برف باری ہوتی ہے ان کیلئے جنازہ گاہ تعمیر کروایا جس میں کلی یعقوب تلری کلی الیا زئی کاریز کلی سرکی کاریز کلی وچہ زامہ کلی سرہ غاڑہ کلی یعقوب اور کچلاک مشترکہ قبرستان شامل ہیں مسلم باغ میں سام خیل آباد کے عوام کا پانی درینہ مسلہ واٹر سپلائی سکیم دے کرحل کردیا گیا اور اس کے ساتھ مسلم باغ نسئی کنچوغی کان مہترزئی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کہی بار کیسکو ڈائریکٹر آپریشن سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد لوڈشیڈنگ کی دورانیہ میں واضح کمی کی گئی محترمہ شاہینہ کاکڑ نے کچلاک تا ژوب موٹر وے پولیس کیلئے بلوچستان اسمبلی میں قرارداد پیش کی جو اسمبلی سے منظور ہوا اور کچلاک تا ژوب موٹر وے پولیس نے اپنے خدمات سرانجام دینا شروع کر دیا جس ٹریفک حادثات میں کمی ہوگی محترمہ شاہینہ کاکڑ نے جنوبی پشتونخواہ کے مختلف علاقوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر ان کی جیتنی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ محترمہ کے بدولت پشتون علاقوں میں بہت سے محرومیوں کا کچھ ازالہ ہوا ہے جس کے تمام تر کریڈٹ محترمہ شاہینہ کاکڑ کو جاتا ہے امید ہے انشاءاللہ مستقبل میں بھی محترمہ ایسی طرح اپنی قوم کی خدمت جاری رکھیں گے