ایف سی کی جانب سے سریاب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0 356

کوئٹہ (ویب ڈیسک )فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے سریاب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں 280 سے زائد مریضوں کا علاج اور ادویات کی تقسیم کی گئی ۔فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ)چلتن رائفلز کی جانب سے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے سریاب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

 

جس میں ماہر امراض ڈاکٹروں نے 280 مریض جن میں 78 بچے اور 102 خواتین شامل تھیں کا معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی گئیں تھی۔ مقامی افراد نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ)کی جذبہ خیرسگالی کی تعریف کرتے ہوئے ایف سی کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.