عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ آخری دم تک کھڑے رہیں گے ، نصیب اللہ مری

1 254

کوئٹہ(پ ر)پی ٹی آئی کے رہنماءصوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگئی ہے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف کاروائی ہوگی ،ہم وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ آخری دم تک کھڑے رہیں گے ،یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے پانچ گھٹنے تک اسمبلی نہیں آئے

 

آنے کے بعد انہیں اجلاس میں 13ارکان کی ضرورت تھی جبکہ انکے ارکان 11تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو ہی وزیراعلیٰ بلوچستان رہیں گے اور ہم انکے ساتھ ملکر کام کریں گے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے سابق وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تو پہلے دن ہمارے اراکین کی

 

تعداد 34تھی جسکی وجہ سے وہ تحریک کامیا ب ہوئی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحر ف ارکان کے خلاف کاروائی ہوگی ہمارا موقف روز اول سے یہی ہے کہ پارلیمانی پارٹی اور چےئرمین عمران خان قدوس بزنجو کے ساتھ ہیں اور آخری دم تک ساتھ رہیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسی رکن پر دباﺅ نہیں ڈال ملک نعیم بازئی ، طارق مگسی یہیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ہر جماعت اپنے ارکان سے متعلق فیصلہ خود کریگی

You might also like
1 Comment
  1. […] مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے،نصیب اللہ مری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.