سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے
کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے، سینیر اداکار 1940 میں دہلی میں پیدا ہوئے، 1961 سے کریئر شروع کیامعروف صداکار و اداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کرگئے۔پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے سینئر اداکار کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو افسردہ کردیا۔قائم مقام صدرِ مملکت یوسف رضا گیلانی نے معروف پاکستانی اداکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم طلعت حسین کی فنون لطیفہ کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔