مولانا عبدالواسع کا پانچ سالہ سنہرا دور اور جمعیت علمائے اسلام کی توانا مستقبل کیلئے آپکی ضرورت

0 199

حضرت مولانا عبد الواسع صاحب جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے گزشتہ پانچ سالوں سے صوبائی امیر رہے ہیں۔ اپ کا یہ دور انتہائی سنہرا اور کامیاب رہا ہے۔اور پارٹی کو بڑے منظم انداز میں چلایا ہے۔ انہوں نےجمعیت علمائے اسلام کے اندرونی معاملات کو بڑی خوش اسلوبی سے حل کیے اور پارٹی کو پہلے سے ذیادہ مضبوط کیا۔ موصوف نے پانچ سالہ دور میں اپنے گھر والوں کو اتنا وقت نہیں دیا جتنا وقت پارٹی کو بنانے اور سنوارنے میں وقف کیا۔ محسن بلوچستان نے پانچ سالہ دور میں اپنے قریبی رشتوں اور تعلقات کو بالاطاق رکھتے ہوئے جماعت کے دستور اور منشور کو مقدم رکھا۔ جمعیت علمائے اسلام چونکہ ملک گیر پارٹی ہے اسمیں صوبائی امیر بننا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اور پارٹی کے صوبائی امیر کی بہت اہم اور بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ ان ذمہ داریوں کو بھانپتے ہوئے انہوں نے بلوچستان کے تمام ضلعوں کے بار بار دورے کیے۔ ان کے مسائل اور ضروری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیے۔ تمام ضلعی قائدین و کارکنان سے ملاقاتیں کی۔ اہم اجلاس اور فیصلے کیے گئے۔ ہمیں اچھی طرح یاد ہے جب 29 مئی 2023 کو صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تو جمیعت علمائے اسلام نے سب سے زیادہ ووٹ لیے اور سیاسی مخالفین کی اتحاد کے باوجود کئی ضلعوں میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی اپنے نام کر دی۔ اسی طرح عام انتخابات 2024 میں بھی جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کی 21 نشستیں جبکہ قومی اسمبلی کے 14 نشستوں میں سے 8 نشستیں حاصل کیں۔ لیکن بااثر قوتوں اور اداروں کے ملاپ اورگٹھ جوڑ سے رات کی تاریکی میں جمعیت کی صوبائی اسمبلی سمیت قومی اسمبلی کے نشستیں کم کرکے مخالف امیدواروں کے جھولی میں ڈال دیئے گئے۔ پارٹی کی صوبائی سربراہ ہونے کی حیثیت سے حضرت مولانا عبدالواسع صاحب نے بڑے بڑے نام جمعیت میں شامل کیے۔ جسکے دوررس نتائج بلدیاتی و عام انتخابات میں دیکھے گئے۔اب جبکہ حضرت مولانا عبدالواسع صاحب کے پانچ سال پورے ہونے کو ہیں۔ اور پارٹی کی رکن سازی کا مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔ رکن سازی کا سلسلہ دو مہینے میں مکمل کیا جائیگا جسمیں صوبائی کنوینر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ انشائ اللہ العزیز حضرت مولانا عبد الواسع صاحب اپنے بہترین کارکردگی، صلاحیتوں اور دانشمندی کے بنیاد پر آنے والے پانچ سال کے لیے ایک دفعہ پھر صوبائی امیر منتخب ہونگے۔ مجھے اسمیں پکا یقین ہے کہ پارٹی کے تمام کارکنان و قائدین پارٹی کی بہترین و توانا مستقبل کی خاطر حضرت مولانا عبدالواسع صاحب کو اپنا صوبائی رہنمائ منتخب کرکے انکی خدمات اور سیاسی بصیرت سے مزید مستفید ہونے کا موقع دینگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.