ژوب مشیر وزیراعلی برائے لائیو سٹاک مٹھاخان کاکڑ نے کہاہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے
ژوب مشیر وزیراعلی برائے لائیو سٹاک مٹھاخان کاکڑ نے کہاہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے گھر گھر پانی پہنچانے کیلئے 28 کروڑ روپے کے منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہوجائے گا محکمہ کے اہلکاروں کی غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے عوام کے بنیادی اور اہم مسئلہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے عوام صبر سے کام لیں گھر گھر پانی پہنچا کر رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈی سی آفس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور بلدیہ کے آفیسر ان کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم اسسٹنٹ کمشنرژوب اطہر عباس اسسٹنٹ کمشنر کاکڑ خراسان محمد عارف کاکڑ ایکسیئن پی ایچ۔ای غفور مری ایس ڈی او علی نواز ڈی ایس پی شبیر احمد رند ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وحید بادینی شاہ زمان کاکڑ فیض کاکڑ ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل پی۔ایچ ای کمیٹی کے ممبران نورگل خروٹی ہاشم مندوخیل عبداللہ جان کاکڑ اور ہزار خان نے شرکت کی اجلاس میں شہر میں غیر قانونی کنکشنز اور مین پائپ لائن سے لگانے والے غیر قانونی کنکشن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ تمام غیر قانونی کنکشن کاٹ دئیے جائیں شہر میں مکمل آپریشن کیا جائے ڈی سی نے کہا کے محکمہ کے تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائے اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں رپورٹ دیں شہر میں 15 سے 20 بڑے غیر قانونی کنکشنز کو فوری طور پرکاٹ دئیے جائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وحید بادینی نے شہر میں صفائی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی اور مسائل سے صوبائی مشیر کو آگاہ کیا مٹھاخان کاکڑ نے کہا کہ شہر کی صفائی کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ عوام کی سہولت اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اجلاس کے بعد صوبائی مشیر نے بلدیہ کیلئے نئے فائربریگیڈ گاڑی اور دو نئے ٹریکٹر اور شہر کے مختلف وارڈز اور مقامات پر لگائے جانے والے لوہے کے 82 نئے کچرہ دانوں کا افتتاح کیا وحید بادینی نے بتایا کہ مزکورہ کچرہ دان شہر کے تمام محلوں اور وارڈز میں لگائے جائیں گے بعد ازاں ایڈ منسٹر یٹر بلدیہ وحید بادینی حاجی شاہ زمان کاکڑ ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل داؤد خان مندوخیل حضرت عمر شیرانی گل زادہ کاکڑ نے شہر کے مختلف محلوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ عوام سے بھی صفائی کے مسائل معلوم کیے۔