ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کے معیار زندگی میں بہتری اوران کے مسائل بھی کسی حد تک کم ہونگے،ڈپٹی کمشنر پشین
پشین : ڈپٹی کمشنر پشین قائم خان لا شاری نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کا معیار زندگی میں بہتری آنے کے علاوہ اُن کے مسائل بھی کسی حد تک کم ہونگے، گورنمنٹ ہائی سکول کی بلاک کی تزہین وآرئش سے تعلیمی سہولیات میں بہتری اور طلباء کو بہترین ماحول مئیسر آئے گا ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہائی سکول پشین کے منصوبے پر کام مقررہ مدت سے قبل تکمیل پر تمام متعلقہ محکموں اور مانٹر نگ آفیسر داد کے قابل ہیں انہوں نے کہاہے کہ ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کے بروقت اور معیار تکمیل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر پشین ،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ،ایکسین ایر یگیشن ،روڑز اور اے ڈی ایل جی محترک کرداد اادا کررہے ہیں ۔جس سے منصوبے جلد اور معیار کے مطابق مکمل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کے مطابق تکمیل پر کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی مانٹیر نگ کو مز ید بہتربنایا جائے گا ۔تاکہ حکومتی وسا ئل کو ضیاع کرنے سے قبل ان کی نشا ند ہی اور بروقت کاروائی ممکن ہوسکے انہوں نے تمام متعلقہ اداروںاور محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔