بالی ووڈ میں کام کی خواہش نہیں،دلجیت دوسانجھ

0 55

بھارتی پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کا ایک پرانا انٹرویو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ صاف طور پر کہتے نظر آتے ہیں کہ انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے یا وہاں سپر اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

دلجیت نے انٹرویو میں کہا کہ وہ بنیادی طور پر گلوکار ہیں اور انہیں اپنی گائیکی سے کسی بھی صورت روکا نہیں جا سکتا، کیونکہ وہ پنجاب سے ہیں، جہاں فنکار خود اپنا کلام لکھتے اور گاتے ہیں، انہیں کسی فلمی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں پڑتی۔

دلجیت کا کہنا تھا کہ وہ جب تک چاہیں گے گاتے رہیں گے اور اگر انہیں بالی ووڈ میں کام نہ بھی ملا تو بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یہ انٹرویو ایسے وقت میں وائرل ہو رہا ہے جب بھارت میں دلجیت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی فلم “سردار جی 3” میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کیا ہے۔ جہاں بھارتی میڈیا اور بعض حلقے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں پاکستانی شائقین ان کی اور ہانیہ کی جوڑی کو پسند کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو دلجیت کے اس آزادانہ اور بے باک انداز کو ظاہر کرتی ہے جس میں وہ فن کو سرحدوں سے بالاتر مانتے ہیں اور کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنی بات کہنے سے نہیں ہچکچاتے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.