کوئٹہ  چمن شاہراہ کوکئی مقامات پر مسلح افرا دنے گن پوائنٹ پر بند کردیاہے

0 177

کوئٹہ  چمن شاہراہ کوکئی مقامات پر مسلح افرا دنے گن پوائنٹ پر بند کردیاہے ، سید حمید کراس کے قریب مسلح افراد نے کوچ پر فائرنگ کردی جسے کو چ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، شاہراہ بلاک کرنے کے باعث مسافروں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، انتظامیہ حالات کو کنٹرول میں کرنے اور شاہراہ کھولنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزکو ئٹہ چمن قومی شاہراہ کواحتجاج کر نے والے مسلح افراد و دیگر نے کوژک ٹاپ ، سید حمید کراس ،یا رو سمیت مختلف مقامات پر بلا ک کردیا بلکہ سید حمید کراس پر مسافر کوچ پر فائرنگ بھی کی گئی جس سے کو چ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، مسافر کوچ کراچی سے چمن جارہی تھی۔ مسلح افراد نے صبح سویرے ہی کوژک ٹاپ اور سید حمید کراس کے مقامات پر قومی شاہراہ کو بند کردیا تاہم بعد ازاں یارو پل پر بھی شاہراہ کے بلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ۔ شدید گرمی میں شاہراہ بلاک ہونے کے باعث مسافررل گئے تاہم شاہراہ کھولنے میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام رہی ۔ مسافروں میں خواتین ، بچے ، بوڑھے اور مریض بھی شامل ہیں ۔ مسا فروں کا کہنا تھا کہ گھنٹوں انتظا ر کے بعد بھی ضلعی انتظا میہ و دیگر شاہراہ کھولنے اور مظاہرین سے مذاکرات کے لئے نہیں پہنچی مظا ہرین کا کہنا ہے کہ قبا ئلی ، سیاسی و کا رو با ری شخصیت حا جی صا دق مشر ادوزئی کو فوری رہا کیا جا ئے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.