کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں مختلف سرکلز میں بروزہفتہ27جولائی کو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں

0 6

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں مختلف سرکلز میں بروزہفتہ27جولائی کو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام گوالمنڈی سب ڈویژن کیسکوکے دفتر سٹیورٹ روڈمیںبروز ہفتہ27جولائی کو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ کیسکو خضدارسرکل کے تحت قلات ڈویژن کے دفتر قلات شہرمیں، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتما م جعفر آباد سب ڈویژن کے دفتر بمقام ڈیرہ اللہ یارمیں، پشین سرکل کے تحت پشین ڈویژن کے دفتر پشین میں، کیسکولورالائی سرکل کے زیراہتمام لورلائی ڈویژن کے دفترلورلائی شہر میں جبکہ کیسکومکران سرکل کے تحت تربت ڈویژن کے دفترتربت شہر میں بروزہفتہ 27جولائی کو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری منعقد ہوں گے ۔ کھلی کچہر ی میںکیسکوکے آپریشن سرکل کے تمام متعلقہ ا فسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ لہٰذا کیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویژنزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات اوربجلی سے معلق دیگرمسائل کے حل کیلئے اپنے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اُن کی شکایات کاازالہ کیاجاسکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.