کابل میں 3بم دھماکے،5افراد جاں بحق درجن سے زیادہ زخمی
کابل افغان حکام کا کہناہے کہ کابل میں3 بم دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں ،وزارت کے داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق آج صبح کابل شہر پر 3 راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ،ترجمان کے مطابق پہلیحملے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں وزارت مائنز کے ملازمین سوار تھے،حملے میں بچوں اور خواتین سمیت سویلین کو ہدف بنایا گیا ، دوسرا اور تیسرا حملہ بھی اسی علاقے میں یکے بعد دیگرے ہوئے ،ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں اور اس بارے میں تمام تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی ۔