25جولائی کو خوشگوار نئی تبدیلی کی لہر آئی، عوام نے ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا بیان
لاہوروزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو خوشگوار نئی تبدیلی کی لہر آئی، عوام نے ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جمعرات کے روز اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آج اپنے سیاہ اعمال پر یوم سیاہ منا رہی ہیں، نام نہاد یوم سیاہ منانے والے عناصر نے ملک کا مستقبل سیاہ کیا، کرپشن کی سیاہی کے پیچھے چھپے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، اپوزیشن سیاستدان عوام میں اپنی رہی سہی ساکھ بھی گنوا بیٹھے ہیں،عثمان بزدار نے مز ید کہا کہ مخالفین ذہین نشین کر لیں کہ عوام نے انہیں پہلے بھی رد کیا، آئندہ بھی کریں گے، مسترد شدہ عناصر کو صرف لوٹی ہوئی دولت بچانے کی فکر ہے، اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے، پاکستان کے عوام اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔