ہمارا گھر اور فرنیچر فروخت ہوگیا تھا اور میں فرش پر سونے لگا تھا‘جیکی شروف

0 5

ہمارا گھر اور فرنیچر فروخت ہوگیا تھا اور میں فرش پر سونے لگا تھا‘جیکی شروف

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے اداکار ٹائیگر شروف نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت کے بارے میں بتایا ہے۔ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ 11 سال کے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ ان کا مکان فروخت ہورہا ہے

اور ان کے والدین کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھر کا فرنیچر بھی بیچ دیا گیا ۔اداکار نے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ہمارا فرنیچر اور سامان ایک ایک کرکے کیسے فروخت ہوا، جو چیزیں میں اپنے ارد گرد دیکھ کر بڑا ہوا وہ غائب ہونا شروع ہوگئیں تھیں، میرا بیڈ چلا گیا، میں فرش پر سونے لگ ،وہ میری زندگی کا بدترین وقت تھا ۔ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میں اْس عمر میں کام کرنا چاہتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ میں اپنے والدین کی مدد کیلئے کچھ نہیں کرسکتا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.