حکومت میں شامل لوگوں نے خود کو 11 سو ارب روپے کا این آراو دیا،شبلی فراز
حکومت میں شامل لوگوں نے خود کو 11 سو ارب روپے کا این آراو دیا،شبلی فراز
اسلام آباد( ویب ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل لوگوں نے خود کو 11 سو ارب روپے کا این آر او دیا، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ان کا احتساب ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ لوگ اپنی سیاہ کاریاں چھپانے کے لیے اقتدار میں آتے ہیں، یہ لوگ ملک کو سری لنکا جیسی حالت میں لے آئے ہیں، ایک ہی مطالبہ ہے کہ
ملک کو بحران سے نکالا جائے اور نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے 30 سال حکومت کرنے کے بعد اخلاقیات پامال کیں، کرپشن چھپانے کے لیے ان لوگوں نے اپنے آپ کو این آر او دیا، عمران خان کا ایک مقصد اداروں کو فعال کرنا اور قانون کی بالادستی ہے۔شبلی فراز نے مطالبہ کیا کہ نئے انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے