کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی، اگست میں زیادہ بارشوں کا امکان

0 32

29جولائی سے مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور 29 جولائی کی دوپہر یا رات سے کراچی میں بارش کا امکان ہے: چیف میٹرولوجسٹ__فوٹو: فائل
کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے آئندہ دنوں میں شہر کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کا بتانا ہے کہ یہ مون سون کا اسپیل 31 جولائی تک اثرانداز رہے گا، شہر کے بیشتر مقامات پر اس دوران معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق 29جولائی سے مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور 29 جولائی کی دوپہر یا رات سے کراچی میں بارش کا امکان ہے۔سردار سرفراز کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں کراچی میں اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.