انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچا و کا واحد حل ہے، بابر بن عطا

0 192

اسلام آباد وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے،انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچا و کا واحد حل ہے، ہر شہری انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردارادا کرے، والدین بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، انسداد پولیو مہم ملک کے 46 مخصوص اضلاع کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم میں 85 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا ہے، کے پی کے 29 اضلاع میں 46 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔بابربن عطا کے مطابق پنجاب کے 4، سندھ کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جبکہ بلوچستان میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچا کا واحد حل ہے، اپنے بچوں کوپولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے۔وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا کہ ہر شہری انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردارادا کرے، والدین بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.