بچے سے بدفعلی کا الزام ، اسلام آباد پولیس کا اہلکار برطرف

0 14

اسلام آباد  آئی جی اسلام آباد کے حکم پربچے سے بدفعلی کے الزام میں پولیس اہلکار کو برطرف کردیا گیا،تھانہ آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے تھانہ آبپارہ کی حدود میں بچے سے بدفعلی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی زون کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔آئی جی اسلام آباد کے حکم پر تھانہ آبپارہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ کانسٹیبل شہزاد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔مدعی کامران عباسی نامی شخص نے درخواست دی کہ ملزمان کانسٹیبل شہزاد حبیب ستی، شاہ زیب ستی اور ریحان نے میرے بچے زین العابدین کی غیر اخلاقی تصاویر کھینچیں اور اسے بلیک میل کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.