بھارت جاسوسی کیلئے غباروں کے ذریعے مختلف طرح کی ڈیوائسز پاکستان بجھوانے لگا

0 169

گجرات پاکستان کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے ناکامیوں کے بعد بھارت غباروں کی مدد سے پاکستان کی جاسوسی کرنے لگا، بھارت کی جانب سے بھیجی گئی چار ڈیوائسز گجرات سے مل گئیں، جس کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے غباروں کی مدد سے سرحدی علاقوں کی جاسوسی شروع کردی اور جاسوسی کے لیے پاکستان میں مختلف طرح کی ڈیوائسزبجھوانے لگا، تاہم اس کوشش میں بھی ناکام ہوا۔بھارت سے بھیجی گئی ڈیوائسزگجرات میں تھانہ ٹانڈہ اورتھانہ ککرالی کی حدود سے مل گئیں، ان ڈیوائسز سے پاکستان کے موسمی حالات،دریاں اورنالوں میں پانی کی گہرائی جانچی جاتی تھی۔محکمہ سول ڈیفنس نے تمام ڈیوائسز تحویل میں لے کر تحقیق شروع کر دی ہے، سول ڈیفنس گجرات کے انچارج محمد اشفاق نے سرحدی علاقوں سے اب تک چار ڈیوائسز تحویل میں لینے کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈیوائسزغباروں کی مدد سے پاکستان میں بھیجی گئی تھی ، بھارت کی جانب سے بھیجی جانے والی یہ ڈیوائسز زمین پر گرتے ہی ناکارہ ہو جاتی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.