رواں سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی،فواد چوہدری
اسلام آباد( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور تین سال کے دوران ان بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ پاکستان میں شروع ہو جائے گی،
ڈائیو پاکستان اور سکائی ول کمپنی کے درمیان معاہدے کی تقریب میں بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے منزل آسان بنانی ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں الیکٹرک بسیں چلانے والا پہلا ملک ہوگا
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسکائی وہیل اور ڈائیو کا مشترکہ معاہدہ ملک کے لیے بڑی کامیابی ہے ،پاکستان اپنا سپیس مشن اگلے سال بھیجے گا ،کورونا کیس آنے کے بعدماسک باہر سے منگوا رہے تھے لیکن اب ہم ماسک اور دیگر حفاظتی سامان میں خودکفیل ہیں،
وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ حکومت پاکستان میں سولر اور ونڈ کے ذریعے متبادل توانائی کے ذرائع بڑھا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ملکی منصوبہ بندی10 سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی اور ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ترقی کی رفتار میں تیزی لائی جائے