کراچی میں موجود بارش کا سسٹم کمزور پڑرہا ہے: محکمہ موسمیات

1 201

کراچی ( ویب ڈیسک )ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ زیریں سندھ اور کراچی میں ہوا کے کم دبا کا بیشتر حصہ سمندر میں چلا گیا جس سے کراچی میں موجود بارش کا سسٹم کمزور پڑنے لگا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کاکچھ حصہ شہر میں موجود ہے لیکن شدت زائد نہیں جس کی وجہ سے کل صبح تک کراچی میں معتدل اور کہیں کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اگست میں ہونے والی مون سون کی بارشوں نے شہر کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے، بارشوں سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جب کہ سرجانی ٹان کے کئی علاقے زیر آب آنے سے شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.