55 فیصد بجلی صارفین سے رواں ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے،مفتاح اسماعیل

0 349

55 فیصد بجلی صارفین سے رواں ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پارٹی کے لوگ بھی خوش نہیں،ملک میں مہنگائی ہوگی تو کون خوش ہوگا۔عابد شیرعلی سمیت دیگر سے پوچھتا ہوں اگرغلط فیصلہ کیا ہے تو بتادیں،ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ترجیح تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سری لنکا کے حالات بھی سب نے دیکھ لیے،مفتاح اسماعیل پر تنقید کرنا آسان ہے مگرعملی کام مشکل ہے۔مئی کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کے چارجز

 

اگست میں آئے،وزیراعظم شہبازشریف بجلی بلوں سے متعلق بہت پریشان تھے،55 فیصد صارفین سے رواں ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور قطر نے پاکستا ن میں سرمایہ کاری کیلئے حامی بھرلی قطر کی دلچسپی ائیرپورٹس کی لانگ ٹرم لیز پر لینے میں ہے۔قطرنے ایل این جی کے پلانٹس میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،سرمایہ کاری کیلئے قطر کی دلچسپی سولرپروجیکٹس میں ہے۔قطر نے 3 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی بات کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی زیادہ بنا رہے تھے،وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی معاملات دیکھنے کیلئے آج ایک اور کمیٹی بنائی،ہمارا آئی ایم اےایف کا ہدف مکمل ہوگیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.