حکومت سیلاب متاثرین کی فوری امدادکیلئے تمام وسائل بروے کار لا رہی ہے، میر عبد القدوس بزنجو

0 524

کوئٹہ( خ ن) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بارشوں سیلابی ریلوں اور طغیانی سے بلوچستان میں وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیںحکومت متاثرین کی فوری امداد کے لئے تمام وسائل برو¿ے کار لا رہی ہے، سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ ،پاک فوج ،لیویز اور ایف سی عوام کی مدد کے لئے موجود ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو قائم مقام گورنر میر جان محمد خان جمالی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملا قات میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان صوبے میں سیلاب کی صورتحال نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملا قات میں اتفاق کیا گیا کہ حالیہ شدید بارشوں سے پیدا صورتحال سے موثر طور پر نمٹنا ایک بڑا امتحان ہے

 

۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ صوبائی حکومت نے موجودہ صورتحال کو ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے مختلف اضلاع میں دریاو¿ں اور ندی نالوں سے ہزاروں کیوسک پانی گزر رہا ہے صوبائی حکومت متاثرین کی مدد نقصانات کے ازالے اور بحالی کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ سیلا ب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں ٹیلیفون گیس اور بجلی کے بحالی کے لئے صوبائی حکومت متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہےںمتعلقہ اداروں سے ٹیلیفون گیس اور بجلی کی جلد از جلد بحالی کے لئے

 

ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا کہا گیا ہے۔میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ انتظامیہ کو بھی متعلقہ اداروں کو معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کا فنڈ قائم کر دیاہے امید ہے کہ بین الاقوامی ادارے رضا کار تنظیمیں اور مخیر حضرات متاثرین کی فراخدلانہ مدد کریں گے۔ملا قات میں دونوں رہنماﺅں نے سول انتظامیہ کو معاونت کی فراہمی میں اضافہ پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اظہار تشکر کیا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.