بی ایس او کی کارکن ہانی بلوچ کی وفات طبعی تھی،ضیاءلانگو

0 166

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو اوربلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اورنگزیب بلوچ نے کہاہے کہ بی ایس او کی کارکن ہانی بلوچ کی وفات طبعی تھی سوشل میڈیا پرغلط اور جعلی خبروں کے ذریعے عدم اعتماد اور دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہاکہ میں اورنگزیب کی جانب سے حقیقت بیان کرنے پر تعریف کرتاہوں غلط وجعلی خبروں کے ذریعے دوریاں ،عدم اعتماد پیداکی جاتی ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے ہانی بلوچ کے کزن اورنگزیب کی میڈیا سے بات چیت سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے کہاکہ ان کی موت قدرتی طورپر ہوئی ہے جس کی تصدیق اس کی کزن اور بی ایس او کی جانب سے ہوئی ہے ۔دوسری جانب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچ اسٹوڈنٹس

آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اورنگزیب بلوچ نے کہاکہ میں ہانی بلوچ کا کزن ہوں جس دن انٹری ٹیسٹ کے خلاف احتجاج کے دوران ہم گرفتارہوئے تھے اس کے اگلے دن ہانی بلوچ کاانتقال ہواتھا موت قدرتی تھی وہ 23تاریخ کے احتجاج اور ریلی میں ہمارے ساتھ تھی تاہم اس دن بھی ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں گھر جاناپڑا تھا انہوں نے کہاکہ ہانی بلوچ کی پولیس تشدد سے ہلاکت کی تنظیم کی جانب سے تردید کرتے ہیں ان کی موت قدرتی طورپر ہوئی ہے یہ غلط پروپیگنڈہ ہے ہم ان کی جدوجہد پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ متحرک کرداراداکیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.