ہیلی کاپٹر حادثہ انتہائی المناک ہے،شہادتوں کی اطلاع پر دلی رنج ہوا،وزیر داخلہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)اسلام آباد/کوئٹہ(آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک افواج کے افسروں اوراہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ انتہائی المناک ہے۔شہادتوں کی اطلاع پر دلی رنج ہوا۔