مکافات عمل

0 252

چند ماہ پہلے بلوچستان میں جام حکومت کے خلاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایک بڑا احتجاجی تحریک شروع کیا گیا جام کمال کو ڈیکٹیٹر اور اپنے من مانی چلانے وزرائ کے بات نہ ماننے ایم پی ایز کے حلقوں میں مداخلت پی ایس ڈی پیز کو روکنے اور بلوچستان میں سیاسی بحران کے زمہ دار ٹھہرا کر وزارت اعلیٰ سے نکال دیا گیا سابقہ وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں اسکے اپنے پارٹی بلوچستان عوام پارٹی کے ناراض ارکان سب سے زیادہ متحرک رہے جمعیت علمائ اسلام بی این پی عوامی اور بی این پی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں انتشار ڈالنے اور جام کمال خان کے حکومت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا بلوچستان عوامی پارٹی کے سابقہ مشیروں اور وزرائ کو اچھے اچھے وزارتیں اور جمعیت علمائے اسلام بی این پی اور بی این پی عوامی کو جام
کمال سے چھٹکارہ چاہئے تھا قدوس بزنجو کو ایضا وزیر اعلیٰ سابقہ حکومتوں میں دراڑیں ڈالنے اختلافات کو پروان چڑھانے اور خود وزیر اعلیٰ بن کر حکومت کرنے کا تجربہ حاصل تھا اس نے جام حکومت میں شامل وزرائ کے آپسی اختلافات اپوزیشن پارٹیوں کے صوبے میں چل رہے تحریک کا بھرپور اٹھا کر جام کمال حکومت کے خلاف ایضے سابقہ اسپیکر بڑا کردار ادا کیا واضح رہے اس دوران آپوزیشن اتحاد کے حکومت کی خلاف ایک
تحریک بھی جاری تھا جو صوبائی حکومت کے بجٹ کے خلاف اجتماعی گرفتاریوں دینے اور احتجاج کے دیگر ذرائع زور شور سے جاری رکھے ہوئے تھے جام کمال کے حکومت اس دور کے بجٹ پیش کرنے میں تو کامیاب ہوگئے مگر اپنے حکومت بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے بلاآخر تحریک عدم اعتماد کے زریعے جام کمال کے حکومت کا دھڑن تختہ ہوگیا عبد القدوس بزنجو کے قیادت میں تحریک چلانے والے اتحاد نے اپنا پہلا اجلاس میں قدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ کے امیدوار منتخب کی اور سابق وزیر اعلیٰ کو مزید کمزور کرنے کے لیے اسکے گروپ میں شامل چند وزرائ کو اپنے کیمپ میں شامل کرنے کا پلان بنایا سابق وزیر داخلہ ضیائ لانگو اور ظہور آحمد بلیدی کو اپنے کیمپ میں شامل کرکے اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کردیا گیا جعمیت اور بی این پی پہلے سے قدوس حکومت کے حامی اور تحریک عدم اعتماد میں پیش پیش تھے جام حکومت کے وزرائ کو مجبور کرکے ساتھ ملانے سے جام گروپ مکمل طور پر بے سہارا اور کمزور ہوگئے تحریک انصاف میں شامل اراکین بھی ٹھوٹ پھوٹ کے شکار ہوگئے کوئی تحریک انصاف کو چھوڑ دیئے کسی نے قدوس کے ساتھ ہاتھ ملا لیا کوئی جام کو ہمدردیاں دے کر بیٹھ گئے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی جمہوری وطن پارٹی پشتونخوامیپ نے بھی عملاً قدوس بزنجو کے کیمپ میں بیٹھ گئے قدوس بزنجو کے بلوچستان میں حکومت آنے سے آپوزیشن پارٹیوں کو مکمل اختیارات مل گئے انہوں نے اپنے پی ایس ڈی پیز کو خرچ کرنے ترقیاتی کام کرنے بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دینے سے زیادہ جام گروپ کے خلاف بدترین انتقامی کاروائیاں شروع کی جام گروپ کے لائے گئے آفیسران کے اکھاڑ پچھاڑ شروع کی کئی آفیسران کلرکس اور دیگر ملازمین کو ٹرانسفر کردی کءآفیسراں کے محکمے تباہی کردی گئی چند اضلاع میں لوگوں پر مقدمے بھی بنائے گئے لسبیلہ کو تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا گیا بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)جعمیت علمائ اسلام بی این پی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی جمہوری وطن پارٹی اور دیگر پارٹیاں نے نام کے آپوزیشن رہ کر قدوس حکومت سے بھرپور فدا اٹھانے کی کوشش کی ان پارٹیوں نے اپنے مرکزی قیادت کے کہنے پر براہ راست حکومت میں شامل ہونے سے گرہیز کیا مگر پس پردہ حکومت میں رہ کر اپنے اپنے حلقوں میں جام کمال کے ساتھیوں کے خلاف کام کرتے رہے بلوچستان عوامی پارٹی آپسی اختلافات کے باعث دو لغت ہوگئے انٹرا پارٹی الیکشن میں شدید اختلافات سامنے آئے کسی نے قدوس بزنجو کو پارٹی قائد مان گئے کوئی جام کمال کے پیچھے کھڑے ہوگئے گزرے سال منعقدہ انٹرا پارٹی الیکشن کو پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال نے ماننے سے انکار کردیا اور مرکزی کونسل سیشن میں اپنے گروپ کیساتھ شریک ہونے سےگرہیز کیا اور وہاں مجھے قدوس بزنجو کے گروپ نے اپنا قائد قدوس بزنجو کو منتخب کیا چیرمین سینٹ اور اسکی بھائی اعجاز سنجرانی کے بھی ہمدردیاں قدوس بزنجو کے ساتھ رہے ان سب نے مل کو جام کمال کے اپنے حلقے کو تقسیم کرکے جام کمال کے پریشانی مزید بڑھا دیئے ان صورتحال کے درمیان میں مرکز سے عمران خان کے حکومت کا دھڑن تختہ ہوگیا ملک میں بدلتے سیاسی صورتحال کے بعد جام کمال کے قریبی ساتھیوں نے اسے قدوس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیا کیونکہ بلوچستان حکومت میں معمولی نوعیت کے اختلافات چل رہے تھے جام کمال نے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی مگر تحریک عدم اعتماد بڑے قیادت جیسے آصف علی زرداری چیرمین سینٹ اور دیگر پردہ پس پردہ طاقتوں کے مداخلت سے پیش ہونے سے پہلے ناکام
ہوگیا جام کمال اور لسبیلہ کے عوام نے لسبیلہ کے تقسیم کو مسترد کرکے روڑوں پر نکل آئے مگر بلوچستان حکومت نے نوٹیفکیشن واپس لینے سے انکار دیا سیلاب سمیت بلوچستان حکومت کو دیگر کئی مسائل کا سامنا تھا جعمیت نے اچانک حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا مختلف میڈیا ٹاکس اجلاس اور دیگر ذرائع سے جعمیت علمائے اسلام کے رہنماو¿ں نے براہ راست حکومت بلوچستان میں شامل ہونے کی تائید کی قدوس بزنجو کے حکومت کے لیے پریشانیاں مزید بڑھ گئے تو اس نے بیک وقت دو سیاسی پتے کھیلنے کا فیصلہ کیا ایک جعمیت کو حکومت میں لینے کی فیصلہ کیا دوسرا جام کمال سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ کیا قدوس بزنجو کے ان فیصلوں کو تجزیہ نگار مختلف نظروں سے دیکھ رہے ہیں مگر میرے ذاتی نظریے میں قدوس بزنجو کو اپنے دور حکومت میں سب سے پریشان کن صورتحال کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب جعمیت نے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا کیونکہ جعمیت کے صوبائی حکومت میں شامل ہونے سے قدوس بزنجو کے اپنے قریبی ساتھیوں کے وزارتیں جا رہے تھے وزارتیں جانے سے اسکے اپنے کیمپ میں افراتفری پیدا ہوسکتی تھی تو اس نے ناراض ساتھیوں کے متوقع فیصلے سے پہلے جام گروپ سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ کیا کیونکہ اگر جمعیت بلوچستان کے حکومت کا حصہ بن جاتا ہے قدوس بزنجو کے ساتھی ناراض ہوکر حکومت کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں تو قدوس کے پاس جام کمال گروپ کے آپشن موجود رہے گا اگر قدوس بزنجو جعمیت کو حکومت میں لینے سے انکار کرتا ہے جعمیت حکومت کے خلاف جاکر عدم اعتماد کے جانب جاتا ہے تو بھی جام کمال کے آپشن قدوس بزنجو کے ساتھ رہے گا کیونکہ جام کمال کے پاس بہت سے اراکین موجود ہیں اس لیے قدوس بزنجو نے بڑے چالاکی سے مستقبل کے متوقع سیاسی تبدیلیوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرکے دو سیاسی پتے کھیلے ہیں یہ سب مکافات عمل ہیں کل کے بڑے سیاسی حریف آج کے دوست بننے جارہے ہیں اگلے آنے والے چند ماہ میں بلوچستان میں مزید سیاسی تبدیلیاں متوقع ہیں اس وقت تک انتظار کرنے پڑے گا کیونکہ الیکشن کے قریب شمولیتوں کا حیران کن دور بھی شروع ہونے والا ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.