ذیشان نجم خان کا سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس
ذیشان نجم خان کا سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس
ملتان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہوگئے سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ وطن عزیز کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں
سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں. انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بے مثال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں۔