ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کورہا کرنے کا حکم
لاہور کی عدالت نے ندیم نانی والا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔کینٹ کچہری لاہور نے معارف ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا کو غیرقانونی نمبر پلیٹ آئی کے 804 لگانے کہ مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے ملزم کی فوری رہائی کا حکم دیا۔پولیس نے عدالت سے ندیم نانی والا کے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کے ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی شواہد موجود نہیں۔ ریکوری کا بیان بھی ریکارڈ پرموجود نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کی ملزم کو جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔
عدالت نے حکم دیا کے گرفتار ملزم کو ڈسچارج کیا جاتا ہے اور ملزم کسی 2سرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری رہا کیا جائے۔ ڈیفنس پولیس نے 24 ستمبر کو ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گاڑی پر آئی کہ 804 نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کیا تھا۔
نواز، زرداری کےخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کاریفرنس چلےگایانہیں؟اہم خبر