افغانستان کے تارکین وطن دوسرے ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،امیر مقام

0 146

پاکستان 45 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے بین الاقوامی دنیا اقوام متحدہ اور افغان حکومت مہاجرین کی واپسی کیلئے اقدامات اٹھائیں پاکستان افغان مہاجرین کوباعزت طریقے سے اپنے وطن واپس بھیجنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی، اسی لئے آج میں خود سرانان مہاجر کیمپ کا دورہِ کر رہا ہوں تاکہ بذات خود آپ کے مسائل کا جائزہ لوں۔ یہ بات وفاقی وزیر مملکت برائے کشمیروسرحدی امور انجینئر امیر مقام نے سرانان مہاجر کیمپ میں افغان مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہی۔ انھوں کہا کہ دنیا میں کہیں پر ایسا نہیں کہ آپ کو وہ اپنے ملک میں بغیر کسی دستاویز کے رہنے دیں۔ لیکن پاکستان وہ واحد ملک ہے جو چالیس سے زیادہ کے عرصے سے افغانوں کی مہمان نوازی کر رہاہے۔ وفاقی وزیرمملکت نے کہا کہ افغان حکومت یقنیی بنائیں کہ انکا ملک کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہو افغانستان کے تارکین وطن دوسرے ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ان کو یہ احساس ہونا چاہئیے کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے لئے مشکلات نہ کھڑی کی جائے پاکستان نے ہمیشہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے روابط قائم کئے ہیں امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کر رہا ہوں کہ ہر وقت افغان مہاجرین کو سپورٹ کیا اور ہدایت دی کہ ان کو بھی زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کی جائے یہاں آنے کا مقصد یہی تھا کہ آپ کے مسائل سنو اور مہاجر کیمپ کا جائزہ لوں جتنے مسائل آپ نے بیان کئے ہیں اس کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائیگی۔۔ یہاں صحت کے مسائل ہے میری کوشش ہے کہ مہاجر کیمپ میں ڈاکٹرز اور میڈیسن کے مسائل کو جلد حل کیا جائے پینے کہ صاف پانی کی فراہمی انسان کا بنیادی ضروریات میں اس ایک ہے اسکو بھی حل کیا جائیگا۔ افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز بنانے کیلئے سہولیات دے رہے ہیں بلاک کارڈز کا جائزہ لے بلا وجہ بند کئے گئے کارڈز کو واپس بحال کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ یہاں بچوں کو تعلیم کیلئے بھی سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے اور اساتذہ کو موجودہ حالات کے مطابق تنخواہیں دی جائیگی۔ اور اسکے ساتھ ساتھ مہاجر کیمپوں میں گھرانوں کو سولر اور بیٹری کے لئے بھی یو این ایچ سی آر اور دیگر متعلقہ محکموں کو بتا دینگے کہ گرمیوں کے سیزن میں ہر گھر میں پنکھے کی ضرورت ہوتی ہے عوام کی سہولت کیلئے سولر فراہم کی جائیں انھوں نے کہا کہ پاکستان افغان طلباءکو مختلف یونیورسٹیوں کالجوں میں سکالرشپ پر سیٹیں دے رہی ہے ان سیٹوں پر پہلا حق افغان مہاجرین کے بچوں کا ہے اس سلسلے میں میں متعلقہ محکموں سے بات بھی کرونگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.