ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، نالائق اور نااہل وزیراعظم کو گھرجانا ہوگا،بلاول بھٹو

0 139

کندھ کوٹ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، نالائق اور نااہل وزیراعظم کو گھرجانا ہوگا،آصف زرداری کو علاج کی سہولت نہ دے کر دبا میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر آصف زرداری ڈرا نہیں ، جھکا نہیں اور ٹوٹا نہیں، کہاں گئیں ایک کروڑ نوکریاں ؟ کہاں گئے پچاس لاکھ گھر ؟ عمران خان کا نیا پاکستان ایک بھیانک خواب ثابت ہورہا ہے ۔ہفتہ کو کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہے ہیں، اس نالائق اور نااہل وزیراعظم کو استعفی دے کر گھرجانا ہوگا ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری کو علاج کی سہولت نہ دے کر دبا میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر آصف زرداری ڈرا نہیں ، جھکا نہیں اور ٹوٹا نہیں۔بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں انصاف دو نہ دو سانحہ ساہیوال کے ان بچوں کو ہی انصاف دے دو جن کے سامنے والدین کو قتل کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جیلوں میں قیدکرنا چاہتے ہو تو کرلو، لوگوں سے روٹی نہ چھینو، لوگوں کو بے روزگار نہ کرو، جینے کا حق دو، کشمیر میں آج بھی کرفیو اور لاک ڈان ہے، کشمیر کا سودا عوام کو منظور نہیں ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.