آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

0 8

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری 2026 تک کھیلی جائے گی، جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے قبل منعقد ہوگی۔

ورلڈکپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ 2026 تک شیڈول کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد ہی سیریز کے مقامات اور مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کا ایک اور شاندار دورہ ہوگا، پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہے۔”

یاد رہے کہ نومبر 2024 میں پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، جہاں محمد رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر کے 2002 کے بعد آسٹریلیا میں پہلی تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم میزبان آسٹریلیا نے بعد ازاں ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے جیت کر حساب برابر کر لیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.