مقبوضہ کشمیر،2377خواتین شہید، 11ہزار کی عصمت دری کی گئی، رپورٹ جاری

0 112

سری نگر:  کشمیر میڈیا سروس نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے شہید ہونے والی خواتین کی رپورٹ جاری کردی، 30سال میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 2ہزار 377خواتین شہید کی گئیں جب کہ 11ہزار175خواتین کی عصمت دری کی گئی اور 22 ہزار 910 خواتین بیوہ ہوئیں، آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی سمیت 6 کشمیری خواتین بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے شہید ہونے والی خواتین کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ تنازع کشمیر کی وجہ سے کشمیری خواتین بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس میں ان کی عصمت دری اور نظر بندی کی گئی جب کہ خواتین کو شہید بھی کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 30 سال میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 2 ہزار 377 خواتین شہید کی گئیں جب کہ 11 ہزار175 خواتین کی عصمت دری کی گئی اور 22 ہزار 910 خواتین بیوہ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی سمیت 6 کشمیری خواتین بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.