آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع

0 218

اسلام آباد:  احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کر تے ہوئے ملزمان کو ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی اکا ونٹس، میگامنی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پراسیکیوٹر نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے، ریفرنس اسکروٹنی کے مرحلے میں ہے، ریفرنس کے 65 والیم ہیں، ملزمان کی تعداد وہی ہے، مزید شواہد شامل کیے گئے ہیں۔احتساب عدالت نے ملزمان کو ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 17 دسمبر سے پہلے ملزمان کو نقول کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔بعدازاں عدالت نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو ضمنی ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.