موجودہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حاجی خان محمد بڑیچ
کویٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی ریکارڈ سیکریٹری ممتاز قبائلی شخصیت حاجی خان محمد بڑیچ نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ سراسر جھوٹ کا پلندہ نکلا عمران خان نے کہا تھا کہ جس دن عوام گو عمران گو کے نعرے لگائے گا اس دن میں اقتدار سے الگ ہو جاؤں گا ابھی پورا ملک ان کے خلاف سراپا احتجاج ہے اب وہ اپنی زبان کی پاسداری کر کے اقتدار سے مستعفی ہو جائے انہوں نے کہا کہ عمران خان نےعوام سے جتنے بھی وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا
عوام کو نوکری دینے کے بجائے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کردیا اس وقت مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں عوام نہ شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں اور تنخواہ دار جو اپنی تنخواہ لیتے ہیں وہ بجلی اور گیس کی بلو میں ادا کرتے ہیں عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے جن لوگوں نے نے عمران خان کو ووٹ دیا تھا وہ اب صبح شام ان کو بد دعائیں دے رہے ہیں عوام عمران خان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ہر طرف سے گوہ عمران گوہ کے نعرے گونج رہے ہیں مگر عمران خان اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ عمران نے اگر استعفی نہ دیا تو عوام خود ان کو ہاتھ سے پکڑ کر اقتدار سے الگ کر دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی ہے اور غریب عوام کو ان کے حقوق اور انصاف دلانے کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور اب بھی عمران خان حکومت کے خاتمے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور انشاء اللہ تعالی کامیابی کے دن زیادہ دور نہیں بہت جلد اس کرپٹ حکومت کا خاتمہ ہوگا
[…] وفاقی حکومت نے ملک بھر کے وکلا کو صحت کارڈ جاری کر دیا […]