پنجگور میں زراعت کے وسیع مواقع موجود ہیں،مطہر نیاز را نا

0 371

پنجگور (خ ن)چیف سکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کا آئی جی پولیس طاہر رائے کے ہمراہ پنجگور کا دورہ کمشنر ہاو¿س میں ڈپٹی کمشنر پنجگورعبدالرزاق ساسولی اور دیگر افسران نے اپنے محکموں سے متعلق چیف سکریٹری کوبریفننگ دی اور درپیش مسائل اور اقدامات سے انہیں آگاہ کیا بعد ازاں چیف سکریٹری سے انجمن تاجران کمیٹی،ایس ایس ٹی فورم کے نمائندوں کے وفد نے بھی ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا خصوصاً بارڈر پر درپیش مسائل گوش گزار کرائے اور لوگوں کے روزگار کی بابت بات چیت کی اور کہا کہ اگر بارڈر پر شناختی کارڈ کے زریعے لوگوں کو چھوڑا جائے تو اس سے زیادہ لوگ روزگار کرسکیں گے اور گیٹوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہیاور ساتھ میں مکران کے عوام کا خوردنی اشیائ کے لیے انحصار ایران بارڈر پر ہے لہذا اس حوالے سے بھی عوام کو ریلیف دیا جائے چیف سکریٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے فوری اور دیرپا اقدامات کررہی ہے بارڈر پر یہاں کے

لوگوں کے جو مسائل ہیں انکو کافی حد تک حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مکران کے دورے کا مقصد بھی یہ جاننا ہے کہ عوام کا حکومت کے اقدامات اور اس سے کنسرن اداروں کی کارکردگی کے بارے کیا تاثرات ہیں کہ آیا واقعی عوام حکومتی اقدامات سے مطمعن ہیں یا مذید اصلاحات اور اقدامات کی ضرورت ہے چیف سکریٹری بلوچستان نے کہا کہ پنجگور میں زراعت کے وسیع مواقع موجود ہیں زراعت چونکہ ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اسے پروموٹ کرکے ہم ایک خوشحال مستقبل کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں پنجگور میں زراعت کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے جارہے ہیں اور تمام سکریٹریز کے ہمراہ پنجگور میں قیام کرکے عوام کو انکے مسائل پر ان بورڈ لیں گے خصوصاً زراعت پیشہ افراد کے مسائل پر فوری پیش رفت وقت کی ضرورت ہے تاکہ ہماری زراعت فروغ حاصل کرنے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقعے پیدا ہوسکیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ہیلتھ پر بھی کام اور اصلاحات کررہی ہے پنجگور کے لوکل ڈاکٹروں کی پنجگور میں پوسٹنگ کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں گے تاکہ انہیں مقامی سطح پر صحت کی بہتر سہولت میسر آجائیں.ایس ایس ٹی فورم کے نمائندوں نے چیف سیکریٹری کو ایس ایس ٹیز کے پروموشن کی تعطل اور اپنے دیگر مسائل سے آگاہ کیا.چیف سیکریٹری نے وفد کو یقین دلایا کہ ا±ن کے مسائل حل کر دئے جائیں گے تاکہ یہی استاد ہمارے بچوں کی بہترین مستقبل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاکر اس اس معاشرے کو تعلیم یافتہ معاشرہ بنا سکیں.جب پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوگا تو ایک بہترین ماحول کے قیام کو عمل میں لایا جا سکتا ہے.اس دوران اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت علی بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر پنجگور امجد ح±سین سومرو موجود تھے.چیف سیکریٹری بلوچستان نے پنجگور میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور رزاق ساسولی اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ایک بہتر طریقے سے پنجگور کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.