کسی بھی صورت ضلع مسلم باغ بننے میں کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے،عوامی نیشنل پارٹی
مسلم باغ(نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی ضلعی صدر حاجی عبدالمالک کاکڑ اور عوامی نیشنل پارٹی صوبائی رہنما ملک شکور کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمباغ جوکہ کثیر آبادی پر مشتمل ہے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوے ضلع بننا یہاں ہر ایک کی دلی خواہش اور ضرورت ہے کیونکہ مسلم باغ تمام تر تحصیلوں میں بہت پرانا تحصیل ہے اب انکی عوام بنیادی ضرورتوں اور مشکلات کو دیکھتے ہوے ضلع بننے جارہے ہیں پر افسوس کے چند عناصر مسلم باغ ضلع کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جوکہ مسلم باغ میں بسنے ہر قوم سے تعلق رکھنے والوں کے لیے کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ہمیں کسی صورت میں ضلع مسلم باغ بننے میں کوئی بھی رکاوٹ اور متنازعہ بنانا برداشت نہیں کرہیگے اور نہ کرنے دینگے مسلمباغ کی عوام سے پر زور ایپل کرتے ہیں کہ مسلمباغ ضلع بننے کےلیے اپنا آواز موثر انداز میں پیش کرے کیونکہ ہر قسم کی سیاست اور تعصب سے بڑھ کر اجتماعی اور قومی فایدے کی سوچھنا چاہیے اور ہماری احکام بالا سے بھی گزارش ہے کہ ضلع کو متنازعہ اور رکاوٹ ڈالنے کی جو بھی عناصر زات کے لیے اور اپنی فایدے کے لیے کوشش کر رہے ہیں انکی سازش کا حصہ نہ بنے بلکہ جو مسلمباغ میں بسنے والوں کی بنیادی حق ہے ضلع کی وہ دی جائیے بصورت دیگر ہم قبائیلی اور سیاسی فورم پر مسلم باغ سے کوہٹہ تک پیدل مارچ کا اپشن بھی رکھتے ہیں۔۔۔۔