چیف اکرام الدین کی مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی سے ملاقات
پشاور(نمائندہ خصوصی)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کی شہید ناظم آصف خان باغی کے حجرہ آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے شہید ناظم آصف خان باغی کے حجرے پر آمد ہوئی اس موقع پر شہید آصف خان باغی کے چھوٹے بھائی و مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان خیبر پختون خواہ صفدر خان باغی سے ملاقات ہوئی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 2024 آنے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر صفدر خان باغی کہا کہ چیف اکرام الدین کو ملکی اور بین الاقوامی مثبت صحافت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف اکرام الدین کی بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کیلئے خدمات قابل تعریف ہے انکی بہترین خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے چیف اکرام الدین کو پھولوں کا ہار، چترالی ٹوپی، اور چادر بھی پہنایی اس موقع پر ارشد خان، سیف علی خان، سہیال خان، محمد سدیس خان، حشام عثمان خان، الیان خان، رحیم خان، مینب الرحمن چارسدہ، زاہد خان چارسدہ اور دیگر بھی موجود تھے۔