مودی سرکار کی قلعی کھولنے والے پولیس افسر پر زندگی تنگ

0 139

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی مودی سرکار نے گجرات کے مسلم کش فسادات میں مودی سرکار کے ملوث ہونے کی قلعی کھولنے والے پولیس افسر پر زندگی تنگ کر دی۔سنجیو بھٹ نے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے گواہی دی تھی کہ گجرات میں مسلمانوں کے قتلِ عام میں ریاست کی مودی سرکار ملوث تھی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سنجیو بھٹ نے بھارت کی سپریم کورٹ میں بطور گواہ اپنا نام درج کرایا تو ان کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، جس کے بعد ایک 30 سال پرانے کیس میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ایک سیشن عدالت سے پولیس افسر سنجیو بھٹ کو عمر قید کی سزا دلوا دی گئی۔پولیس افسر سنجیو بھٹ کی بیٹی ڈاکٹر آکاشی بھٹ نے امریکی کانگریس کے سامنے یہ ساری صورت حال بیان کر دی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.