پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ،نذیر خان اچکزئی

0 157

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان نذیر خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے پاک فوج کے کیپٹن شہید فہد، شہید امتیاز، شہید اصغر، شہید مہران، شہید شمعون چمن اور ژوب میں شہید ہونے والے بشیر احمد اور حق نواز کی شہادت پر پوری قوم غمزدہ ہے، اسلام آباد سمیت چمن سے لیکر حب تک بلوچستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ملک پر قابض منی لانڈروں اور لٹیروں کو عمران خان کی گھڑی پر جھوٹ بولنے سے فرصت نہیں مل رہی ایک کریمنل شخص اس وقت ملک کا وزیر داخلہ بنا ہوا ہے جس کا کام صبح سے لیکر شام تک جھوٹ بولنا ہے وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی اور بے ایمانی کی وجہ سے پاکستان پھر سے دہشت گردی کی لپیٹ میں آگیا پچھلے چند مہینوں سے سیکورٹی فورسز پر مسلسل حملے ہورہے ہیں وزیر خارجہ جیسے اہم عہدے کو ایک بچے کے سپرد کردیا، وہ قوم کے خون پسینے کے پیسوں سے غیر ملکی دوروں کے نام پر اربوں روپے پکنکوں پر اڑہا رہے ہیں نذیر خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے نام پر لٹیروں اور مافیا کو ملک پر مسلط کیا گیا وفاقی حکومت غلط سمت میں جارہی ہے حکومت ملک سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ملک کو ہر لحاظ سے نقصان پہنچ رہا ہے ملکی عوام کو اس وقت ہوشربا مہنگائی بجلی کی مسلسل طویل لوڈشیڈنگ بدامنی دہشت گردی کا سامنا ہے چند دنوں میں چمن شہر کے اندر چار سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس میں تین اہلکار موقع پر شہید اور ایک زخمی ہوا ہے دہشت گردوں کی قلع قمع کرنے کیلئے ہمیں درست سمتھ میں جانا چاہئے سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر دہشت گردوں کے خلاف ایک قوم بن کر مقابلہ کرنا ہوگا، کوہلو چمن اور ژوب میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر پاکستان تحریک انصاف غمزدہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں پوری قوم کو اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے، سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہے پاکستان کی حفاظت کیلئے میں نے اپنے پیاروں کو قربان کئے ہیں جس پر مجھے فخر ہے پاکستان کی سلامتی پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے ملک میں فوری طورپر صاف شفاف انتخابات کی اشد ضرورت ہے عوام کی رائے کا احترام کرنا اپنی حلف سے وفاداری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.