مالی میں نامعلوم مسلح افرادکے حملے،15 فوجی ہلاک

0 232

بماکو (این این آئی)افریقی ملک مالی کے وسطی حصے میں نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں پندرہ فوجی مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والے فوجی اپنے کیمپ سے ملحقہ مقامی بستیوں میں سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے وہاں تعینات تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی فوج کے ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اس حملے کو ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔ مبینہ حملہ آوروں نے سوکولو نامی ایک فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ فوجی حکام نے حملہ آوروں کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ ایک بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے فوجی اپنے کیمپ سے ملحقہ مقامی بستیوں میں سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے وہاں تعینات تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.