افریقی علاقے ساحل کا تنازعہ، فرانسیسی وزیر دفاع امریکاپہنچ گئیں

0 162

پیرس(این این آئی)فرانسیسی وزیر خارجہ فلورنس پارلی امریکا روانہ ہو گئیں۔ اْن کے اس دورے کا مقصد امریکی فوجی حکام کو قائل کرنا ہے کہ وہ افریقہ میں انتشار کے شکار ساحل کے علاقے سے اپنے فوجی دستوں کو واپس نہ بلائیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس ساحل کے علاقے میں انتہا پسندوں کی پرتشدد کارروائیوں پر قابو پانے کے لیے بارخان آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ پیرس حکومت کے ساڑھے چار ہزار فرانسیسی فوجی اس خطے میں تعینات ہیں۔ امریکا اس فوجی آپریشن میں فرانس کا حلیف ہے اور وہ خفیہ معلومات کے تبادلے اور نگرانی کا آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.