تیاریاں مکمل،ٹرمپ آج مشرق وسطی امن منصوبے کا اعلان کریں گے

0 107

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے مجوزہ امن منصوبے صدی کی ڈیل کا اعلان کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ٹرمپ منگل 28 جنوری 2020ء کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے اعلان کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور ان کے سیاسی حریف بینی گینٹزکے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ ٹرمپ ان ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے مجوزہ منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ٹرمپ پہلے نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے اور پھر ان کے اہم سیاسی حریف سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اس نے اس منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں سخت رازداری برقرار رکھی ہے۔ لیکن اسرائیلی اخبارات اور کچھ تجزیہ کاروں کے ذریعہ شائع ہونے والے لیکس اس منصوبے مختلف پہلو سامنے آئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.