عمران اسماعیل اورعثمان ڈار کے درمیان ملاقات ، کامیاب جوان پروگرام کو سندھ کے مختلف اضلاع میں لے جانے کا فیصلہ

1 147

اسلام آباد (این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کامیاب جوان پروگرام کو سندھ کے مختلف اضلاع میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا۔ گور نر سندھ نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ اپنے نوجوانوں پر اعتماد کیا،نوجوان اس ملک کو اوپر لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہے۔گورنر سندھ نے کہاکہ کامیاب جوان جیسا منصوبہ پہلے کبھی شروع نہیں کیا،وزیراعظم سندھ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خود کراچی آ رہے ہیں،نوجوان کسی بھی صوبے کا ہو وہ ہمارا اثاثہ ہے۔گورنر سندھ نے کہاکہ جس نے اس اثاثے پر توجہ نہیں دی اس کا اپنا نقصان ہے، وزیراعظم اپنے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب جوان منصوبہ ملکی معیشت میں مرکزی کردار ادا کریگا،وسائل کی عدم دستیابی نوجوانوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ سندھ کے نوجوانوں کو آج خصوصی مبارکباد دیتا ہوں،سندھ کا نوجوان حکومتی سرپرستی میں روزگار حاصل کر سکے گا۔عثمان ڈار نے کہاکہ پروگرام کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کو مکمل اسپورٹ کریں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو کاروباری مواقع کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.