ملٹری کورٹ کے سزائے موت کے ملزم کی اپیل ،سپریم کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے کی تیاری کے لیے پندرہ دن کی مہلت دیدی

0 162

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ کے سزائے موت کے ملزم عثمان علی کی اپیل پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے کی تیاری کے لیے پندرہ دن کی مہلت دیدی۔ پیر کو کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی

۔ دور ان سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مقدمے کی تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ ملزم نے فرد جرم عائد کرتے وقت اعتراف جرم کیا، ٹرائل میں ملزم کے اعترافی بیان کو مسترد کر کے کارروائی کی گئی۔جسٹس منیب اختر نے کہاکہ ملزم کا اقبال جرم مسترد کردیا تو پھر سزا اقبال جرم پر کیسے دیدی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ملزم کے اقبال جرم کے علاوہ کیا شواہد پیش کیے گئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ ملزم پر ریاست پر جنگ مسلط کرنے کا الزام ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہاکہ جو فرد جرم عائد کی گئی اس میں یہ الزام کہاں لکھا ہے ؟۔سپریم کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مقدمے کی تیاری کے لیے پندرہ دن کی مہلت دیدی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.